اہم خبریں
  • پاکستان
  • ترجمان دفترخارجہ
  • پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں، پاکستان کا یمنی فریقین سے مطالبہ
  • جامع مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تعمیری کوششیں کی جائیں،ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کا یمن میں قیامِ امن اور استحکام کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
  • یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • نگر نگر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات اسمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا
چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات اسمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا

شیئر کریں

چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات اسمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا

بھارت میں مبینہ طور پر چوہوں کے 200 کلو چرس کھانے کے بعد عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم رہا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم کو بری کر دیا اور شواہد کو سنبھالنے میں سنگین کوتاہیوں پر پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مقدمہ 2022 کا ہے، جب ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو روکا اور اس میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ٹرائل کے دوران پولیس نے کہا کہ ضبط کی گئی تقریباً 200 کلو گرام چرس، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے تھی، گودام میں چوہوں نے کھا لی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس افسران نے عدالت کو بتایا کہ منشیات بطور ثبوت پیش نہیں کی جا سکتیں کیونکہ مبینہ طور پر گودام میں چوہوں نے اسے کھالیا۔

جج نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان پولیس کی جانب سے کیس کے پورے طریقہ کار پر شکوک پیدا کرتا ہے۔

اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید دلچسپ و عجیب سے

امریکاکےمشہور نیوز اینکر کی رنگ برنگی جرابوں کا انوکھا کلیکشن

امریکاکےمشہور نیوز اینکر کی رنگ برنگی جرابوں کا انوکھا کلیکشن

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!