اہم خبریں
  • پاکستان
  • ترجمان دفترخارجہ
  • پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں، پاکستان کا یمنی فریقین سے مطالبہ
  • جامع مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تعمیری کوششیں کی جائیں،ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کا یمن میں قیامِ امن اور استحکام کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
  • یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • نگر نگر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
غیر قانونی ہجرت پر امریکا کی بھارتی شہریوں کو سزا کی وارننگ
غیر قانونی ہجرت پر امریکا کا سخت پیغام، بھارتی شہریوں کو بڑی سزا کی وارننگ

شیئر کریں

غیر قانونی ہجرت پر امریکا کا سخت پیغام، بھارتی شہریوں کو بڑی سزا کی وارننگ

امریکا نے بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت فوجداری سزاؤں سے خبردار کیا ہے۔

منگل کے روز بھارت میں امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف کریک ڈاؤن ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی شخص امریکی قانون توڑتا ہے تو اسے سنگین فوجداری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ امریکا اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف اور مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد امریکا کا پاکستان سے رابطہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک جیسے پاکستان، افغانستان، شام، میانمار یا چین کے شہریوں کے لیے اس نوعیت کی کوئی عوامی وارننگ جاری نہیں کی۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید امریکہ سے

ٹرمپ نے کن 2 مسلم سربراہان کو ’غزہ بورڈ آف پیس‘میں شامل ہونے کی دعوت دی؟

ٹرمپ نے کن 2 مسلم سربراہان کو ’غزہ بورڈ آف پیس‘میں شامل ہونے کی دعوت دی؟

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!