اہم خبریں
  • پاکستان
  • ترجمان دفترخارجہ
  • پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں، پاکستان کا یمنی فریقین سے مطالبہ
  • جامع مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تعمیری کوششیں کی جائیں،ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کا یمن میں قیامِ امن اور استحکام کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
  • یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • نگر نگر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
خالی پیٹ یہ مخصوص غذائیں وزن گھٹانے میں کیسے مدد دیتی ہیں؟ ماہرِین صحت کی رہنمائی
خالی پیٹ یہ مخصوص غذائیں وزن گھٹانے میں کیسے مدد دیتی ہیں؟ ماہرِین صحت کی رہنمائی

شیئر کریں

خالی پیٹ یہ مخصوص غذائیں وزن گھٹانے میں کیسے مدد دیتی ہیں؟ ماہرِین صحت کی رہنمائی

دن کا آغاز اگر سوچ سمجھ کر کی جانے والی خوراک سے ہو تو وزن کم کرنے کا عمل نسبتاً آسان ہوسکتا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ صبح خالی پیٹ کچھ مخصوص غذائیں استعمال کرنے سے نہ صرف میٹابولزم تیز ہوتا ہے بلکہ بھوک پر قابو پانے، توانائی بڑھانے اور جسم میں چربی کے جمع ہونے کے عمل کو سست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو صبح کی خوراک پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق فٹنس ایکسپرٹ نیہا پریہار نے ایسی پانچ غذاؤں کی نشاندہی کی ہے جو خالی پیٹ کھانے یا پینے سے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام پر وزن بڑھنے کی اصل وجہ ایک دن زیادہ کھانا نہیں بلکہ روزانہ کی غلط عادات، صبح کا غیر صحت مند آغاز، غیر ضروری خواہشات، توانائی کی کمی اور جسم میں چربی کا بتدریج جمع ہونا ہے۔

نیہا پریہار کے مطابق اگر مقصد پیٹ کی چربی کم کرنا اور جسم کو فِٹ بنانا ہے تو دن کی شروعات بھگوئے ہوئے بادام یا اخروٹ سے کی جاسکتی ہے۔ یہ غذائیں پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں جو میٹابولزم کو بہتر بناتی ہیں، دیر تک توانائی فراہم کرتی ہیں اور غیر ضروری بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

ماہرِ صحت خالی پیٹ بغیر چینی کے آملے کا رس پینے کو بھی مفید قرار دیتی ہیں۔ ان کے مطابق آملے کا رس نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور بھوک پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، جس سے وزن کم کرنے کے عمل میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

اسی طرح برازیل نٹس کو بھی خالی پیٹ خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان میں سیلینیم، پروٹین، فائبر اور صحت مند فیٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو دیر تک توانا رکھتے ہیں، تھائیرائیڈ کے افعال کو بہتر بناتے ہیں اور ہارمونز کے توازن میں مدد دیتے ہیں۔ انہیں پانی یا بھگوئے ہوئے بادام کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خالی پیٹ گرم پانی میں ہلدی اور کالی مرچ ملا کر پینا بھی ایک مقبول صحت بخش عادت سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مشروب میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے اور صحت مند طرزِ زندگی کے ساتھ وزن کم کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔

چیا سیڈ والا پانی بھی وزن کنٹرول کرنے کا ایک آسان طریقہ بتایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ براہِ راست چربی نہیں جلاتا، تاہم بھوک کم کرنے اور ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں کیلوریز کم لینے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید خوراک سے

متعلقہ پوسٹس نہیں ملیں۔

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!