اہم خبریں
  • پاکستان
  • ترجمان دفترخارجہ
  • پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں، پاکستان کا یمنی فریقین سے مطالبہ
  • جامع مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تعمیری کوششیں کی جائیں،ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کا یمن میں قیامِ امن اور استحکام کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
  • یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے،ترجمان دفتر خارجہ
  • نگر نگر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
سونے کی قیمتوں  میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

شیئر کریں

سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نرخ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4ہزار 424ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 9ہزار 200روپے کے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 64ہزار 762روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 7ہزار 888روپے بڑھ کر 3لاکھ 98ہزار 458روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267روپے کے اضافے سے 8ہزار 023روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229روپے کے اضافے سے 6ہزار 878روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل (ہفتے کے دن) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 4700 روپے فی تولہ اور 4030 روپے فی 10 گرام نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔ اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی ہفتے کے روز 106 روپے فی تولہ اور 91 روپے فی 10 گرام کم ہوئی تھی۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید کاروبار سے

متعلقہ پوسٹس نہیں ملیں۔

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!